بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے، چوہدری عبدالمجید

بیلہ نور شاہ: سابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید اچانک سابق وزیر محمد حنیف اعوان کی رہائش گاہ بیلہ نور شاہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر مقبول اعوان، مشتاق جنجوعہ، سعید اعوان، طارق مغل، ریاض اعوان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری عبدالمجید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کو فوری معاوضہ ادا کرے۔ ایل اوسی کے مکینوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے