وزیراعلیٰ سندھ کا بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ سامنے آگیا

کراچی: وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا بھی متحدہ عرب امارات کا اقامہ سامنے آگیا ہے، موصوف ازمان میں ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر کام کرنے جاتے ہیں۔ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کا اقامہ سامنے آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا اقامہ بھی منظر عام پر آیا تھا لیکن اب وزیراعلیٰ سندھ بھی سخت محنتی ثابت ہوئے ہیں اور ایک ہوٹل میں بطور سپروائزر ملازمت کرتے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مراد علی شاہ کے اقامہ کے مطابق وہ ازمان میں کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے 2011ء میں ازمان کا اقامہ حاصل کیا اور ہوٹل ہولی ڈے ان میں بطور سپر وائزر کام کرتے رہے ہیں، ان کے اقامہ کی ایکسپائری تاریخ 30 دسمبر 2014ء درج ہے۔ پاکستان کے تین چوٹی کے سیاستدانوں کے اقامے سامنے آ چکے ہیں جس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہم سخت محنت کش قوم ہیں، بس اب اس وقت کا انتظار کرنا ہوگا جب مزید سیاست دانوں کے اقامے بھی منظر عام پر آتے جائیں گے اور ہماری سخت محنتی قیادت کے چرچے پوری دنیا میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مساجد, و گلی, محلوں میں, میلاد و ذکر و نعت کی محافل

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل

کراچی: رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے