وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں پاناما کیس کےحوالے سے سپریم کورٹ کی سماعت کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزراء اور مشیروں کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی خصوصی طیارے سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی قانونی ٹیم نے شرکا کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت اور ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے جس کی روشنی میں مشاورت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے