17 سالہ نوجوان لڑکی نے اپنے ہی والدکو ایسا شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ جان کر ہی انسان شرما جائے

مانچسٹر: جوان بچوں کا باپ چھپ چھپا کر عشق لڑاتا پکڑا جائے تو یہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے لیکن اگر ایسے بدکردار شخص کو پکڑنے والی اس کی اپنی بیٹی ہو تو اس سے بڑھ کر شرمناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک ایسا ہی شرمناک واقعہ یوٹیوب چینل ’سیویج امیرکن ٹو کیچ آ چیٹر‘ کے ذریعے دنیا کے سامنے آیا ہے۔ صوفیہ نامی لڑکی نے اپنے باپ کے مشکوک کردار کو دیکھتے ہوئے اسے پکڑنے کیلئے اس یوٹیوب چینل کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔

چینل کی جانب سے صوفیہ کو ایک ویڈیو براہ راست دکھائی گئی جس میں اس کا باپ نارنجی رنگ کے مختصر لباس میں ملبوس ایک خوبصورت لڑکی کو پھنسانے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے۔ صوفیہ کا کہنا ہے کہ اسے اپنے باپ کے کردار کے بارے میں شک تو تھا لیکن اپنی آنکھوں کے سامنے اسے شیطانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صوفیہ کا باپ خود سے تقریباً نصف عمر کی لڑکی کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کی یہ حرکت دیکھ کر اس کی بیٹی شرم سے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتی ہے اور کہتی ہے ”اس لڑکی کی عمر تو مجھ سے بھی کم ہے۔ یہ معاملہ ہمارے گھر کو تباہ کردے گا۔ میری ماں اس شخص پر کبھی اعتبار نہیں کرسکے گی۔ یہ سب کچھ جان کر اس کا دل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا۔ کاش میری آنکھیں یہ شرمناک منظر کبھی نہ دیکھتیں۔“

یہ بھی پڑھیں

باربی کیو پارٹی سے جنگل میں آگ، طالب علموں پر ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ

باربی کیو پارٹی سے جنگل میں آگ، طالب علموں پر ڈھائی کروڑ یورو جرمانہ

اٹلی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کا باعث بننے والے دو طالبعلموں پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے