بھارتی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کے 5 فوجی ہلاک

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک فوجی جوان سمیت 3 افراد کو شہید کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے بھی 5 فوجی ہلاک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر نیزہ پیر، سبز کوٹ اور کیانی سیکٹرز میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں اور سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور دو شدید زخمی ہو گئے، بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری بھی شہید ہوئے۔
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ان کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ ڈی جی آئی اس پی آر نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کا ہمیشہ بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی کی ویڈیو بھی جاریکردیجس میں کہا گیا کہ سیز فائر معاہدے کی ہر خلاف ورزی پر ایسا ہی موثر جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان ,حکومت کی, مزید وکٹیں, بھی جلد گر, جائیں, گی

عمران خان حکومت کی مزید وکٹیں بھی جلد گر جائیں گی

لاہور:چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے وزیرخزانہ اسدعمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے