میرا شاعری کی کتاب کو ’’انگلش گرامر‘‘ سمجھ بیٹھیں، دوست کتاب پڑھ کر گرامر بہترکریں، اداکارہ کا ٹوئیٹ

لاہور: اداکار ہ میرا شاعری پرمبنی کتاب ’’ڈیموکریسی ازدی بیسٹ ریوینج ‘‘کوانگریزی گرامرسمجھ بیٹھیں جبکہ کتاب کے مصنف اے کے رشیدنے اداکارہ سے درخواست کردی کہ ان کے پڑھنے والوں کو گمراہ نہ کیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق چندروزقبل اداکارہ کی مذکوہ کتاب پکڑے سوشل میڈیاپروائرل ہونیوالی تصویرنے دھوم مچادی تھی۔اداکارہ نے اپنی تصویرکیساتھ ٹوئٹ بھی کیا تھا کہ میرے دوست اس کتاب کوپڑھ کر اپنی گرامربہترکریں،یہ کتاب میرے بیسٹ فرینڈ کی ہے۔ا

س حوالے سے اے کے رشیدکا میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھا بیسٹ فرینڈتودورکی بات ہے میرا، میراسے تعارف تک نہیں ہے اورمیری کتاب شاعری پر مبنی ہے جسکاانگریزی گرامر سے کوئی تعلق نہیں۔ کتاب میں 46مختلف موضوعات پرنظمیں شامل ہیں۔انکاکہناتھا میری اداکارہ سے درخواست ہے کہ وہ میرے پڑھنے والوں کومس گائیڈ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے