شریف فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے جب کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کا بزنس ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو سب کرپشن پر مبنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور برطانیہ میں شریف فیملی کا تمام تر بزنس خسارے میں رہا لیکن اس کے باوجود نوازشریف اور ان کے بچوں کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا اور اس کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ معاشرتی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کے بجائے میگا پراجیکٹس پر توجہ مرکوز رکھی جہاں سے وہ پیسہ بناسکے کیوں کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

پاکستان، افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی بے بنیاد الزامات مسترد

اسلام آباد: این ڈی ایس کی جانب سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے