بھارت نے اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپورکارروائی کی جائے گی، ڈی جی ایم او پاکستان

راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی فائرنگ سے جوانوں کی شہادت پر احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدامات بڑے سانحے کا سبب بن سکتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائز خلاف ورزیوں کے تناظر میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے پاک فوجکی گاڑی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے اور 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر بھارت سے سخت احتجاج کیا۔
ڈی جی ایم او پاکستان میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ بھارت کی ان کارروائیوں سے خطے میںکشیدگی میں اضافہ ہوگا اور امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا، ایسے اقدامات بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اگر اشتعال انگیزی نہ روکی تو بھرپور اور سخت کارروائی کی جائے گی، نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کی سپلائی لائنز بند کردی جائیں۔
واضح رہے گذشتہ روز بھارتی فوج نے ایل اوسی پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے