چینی فوج کا بھارتی چیک پوسٹوں پر حملہ، 158 بھارتی فوجی ہلاک

بیجنگ: چینی فوج نے سکم کے مقام پر راکٹ فائر کرکے ایک سو اٹھاون بھارتی فوجی ہلاک کردئیے۔ ذرائع کے مطابق، چین اور بھارتی فوج کے درمیان سرحدی علاقے سکم کے مقام پر جھڑپیں ہوئی ہیں، چینی فوج کی جانب سے فائر کیے گے راکٹ کے نتیجے میں 158 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ راکٹ فائر کے نتیجے میں کئی بھارتی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ بارود بھی تباہ ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز چین نے ایک بار پھر بھارت کو اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے تنبیہ کی تھی۔ چینی سرکاری میڈیا نے بھی بھارت کو چینی حدود سے اپنی فوجیوں کو نکالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ چین کے ساتھ ملنے والی بھارتی ریاست سکم کی سرحد پر گزشتہ ہفتے بھارتی فوجی چینی حدود میں گھس کر سڑکی کی تعمیر روک دی تھی جس کے بعد چین نے متعدد بار بھارت کو وارننگ دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے ایران کی آمادگی

جوہری سرگرمیاں بڑھانے کے لئے ایران کی آمادگی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران مختصر مدت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے