بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، کراچی اور کوئٹہ کا زمینی رابطہ منقطع

خضدار: بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی جس کے باعث بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا اور کراچی اور کوئٹہ کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ تفصیلاتکے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور حب اور خضدار کے درمیان بخالو کے مقام پر پل پانی میں بہہ گیا، پل ٹوٹنے کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کوئٹہ سے کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پل ٹوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر متبادل راستہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمان بلوچ نے متبادل راستے کے لئے ہیوی مشینری کو موقعے پر بھیج دیا ہے اور لیویز نے خصدار اور وڈھ کے مقام پر ٹریفک کو روک لیا ہے۔ اس کے علاوہ موسیٰ خیل، قلات، زیارت اور ژوب میں بھی شدید بارشوں کے باعث کئی ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں

5 سال سے, کنٹریکٹ پر, ہیں لیکن, مستقل نہیں, کیا جارہا

5 سال سے کنٹریکٹ پر ہیں لیکن مستقل نہیں کیا جارہا

پشاور:احتجاج کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ وہ مطالبات منظور کئے جانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے