غلط مشوروں کی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہے، چوہدری نثار کا وزیراعظم سے شکوہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام آ گئی۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان مکالمہ ہوا جس میں چودھری نثار کا کہنا تھا آپ اور پارٹی سے میری وفاداری پر کوئی شبہ نہیں کر سکتا۔ میں نے آپ کو ہمیشہ مخلصانہ مشورہ دیا لیکن آپ نے میرے مشوروں کو نظر انداز کیا۔ غلط مشوروں کی وجہ سے آج آپ اور پارٹی کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پانچ رہنماؤں کی جانب سے اداروں کیخلاف سخت زبان استعمال نہیں کرنا چاہیے تھی۔

اس کے جواب میں وزیر اعظم نے چودھری نثار سے کہا کہ میں نے بھی آپ کی ہمیشہ کھل کر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ آپ نے جتنی وفاداری دکھائی، میں نے بھی بڑھ کر آپ کو عزت دی۔ آپ جو شکوے کر رہے ہیں وہ علیحدگی میں بھی کر سکتے تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نا صرف تاخیر سے پہنچے بلکہ وفاقی وزیر رانا تنویر کے خطاب کے دوران اجلاس سے چلے گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے