نواز شریف مان جائیں، عدلیہ سے بچ بھی گئے تو قوم نہیں چھوڑے گی، مولا بخش چانڈیو

حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے نواز شریف کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا، میاں صاحب نے استعفیٰ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے، اپوزیشن نواز شریف کو بہت اچھا مشورہ دے رہی ہیں مان ہی لینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھاکہ قانون نے گرفت مضبوط کرلی ہے اب بچنا ممکن نہیں، حکمران خفیہ ہاتھوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں، اب بچت نہیں ہوگی، ملک کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے یہ چور ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ایک حلقے کی جماعت ہے، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد لیگی ٹولہ غائب ہوگیا، پہلے ن لیگ جے آئی ٹی پر بھروسہ کر رہی تھی مٹھائیاں تقسیم کیں اور بغلیں بجائیں بھنگڑے ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ان لوگوں کو مظلوم نہیں بننے دینگے، ن لیگ میں بہت سے لوگ پراسرار ہیں، معاملات بھی بہت پراسرار رہتے ہیں، لیگی رہنما 2 اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ چودھری نثار بھی نواز شریف کو شدید بیانات سے روک رہے ہیں، میاں صاحب کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

مساجد, و گلی, محلوں میں, میلاد و ذکر و نعت کی محافل

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل

کراچی: رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے