پاکستانیوں سے شادی کرنا بھارتی خواتین کو مہنگا پڑگیا،اپنے ہی ملک کی شہریت سے محروم ہوگئیں

نئی دہلی: پاکستانی مردوں کے ساتھ شادی کرنیوالی خواتین بھارتی شہریت سے محروم ہونے لگیں۔ بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ کے مطابق پاکستانی مردوں کے ساتھ گھر بسانے پر متعدد بھارتی خواتین غیر یقینی صورتحال سے دو چار ہوگئی ہیں کیونکہ بھارت سے رخصت ہوکر ان کی ڈولی پاکستان پہنچی اور وہاں بھارتی حکومت کی جانب سے ان کی شہریت منسوخ کردی گئی تھی لیکن جب متاثرہ خواتین طلاق لے کر یا کسی اور وجہ کی بنا پر واپس بھارت پہنچیں یو انہیں اپنے ہی ملک میں شہریت کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بھارت کے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی شہریت کی 180 درخواستوں میں سے صرف 70 پر عمل کر کے شہریت دی گئی ہے جبکہ 110 کیس اب بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

لندن: کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے