انشااللہ استعفیٰ نہیں دیں گے، مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادی مریم نواز نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کے مطالبے پر کہا کہ انشااللہ استعفیٰ نہیں دیں گے، استعفی اس لئے دیں کہ نواز شریف کے پانچوں ادوار میں ان کے خلاف ایک بھی سرکاری پیسے کی خرد برد ثابت نہیں ہو سکی؟۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے تاہم حکومت نے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے