سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافر سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد

سیالکوٹ: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران مسافر سے بڑی مقدارمیں ہیروئن برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مسافر محمد فیاض گھمن کے قبضے سے ایک ہزار 985 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کا تعلق وزیرآباد سے ہے جس نے ہیروئن انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے سامان میں چھپا رکھی تھی جب کہ ملزم کوگرفتارکرکے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دھرنے,کے موقع, پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ, اورجلاؤگھیراؤ

دھرنےکے موقع پر بھیرہ انٹرچیج پرتوڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے