بعض سیاسی عناصرملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ بعض سیاسی عناصر ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہے ہیں،لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بعض سیاسی عناصر اپنے بیانات سے ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کررہے ہیں لیکن ہم انہیں اپنے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں اور ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھرنا گروپ کی عوام دشمن پالیسیاں قوم کے سامنے آشکار ہوچکی ہیں ، پاکستان میں انتشار یا منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پاکستانی عوام باشعور ہوچکے ہیں اور وہ ملک میں انتشار پھیلانے والے سازشی عناصر کو مسترد کرچکے ہیں، ہمارے  مخالفین کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہیں آگے بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی کا ایجنڈا آگے بڑھارہے ہیں، عوام سب جانتے ہیں کون کام کررہا ہے اور کون نہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ عوام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے