ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول اشتعال انگیزی کر کے سول شہریوں کو نشانہ بنانے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی کئی چوکیاں تباہ اور فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برہان وانی کی برسی پر دنیا بھر میں کشمیریوں نے بھارتی بربریت کیخلاف احتجاج کیا جبکہ اس موقع پر بھارتی فوج نے ایل او سی میں راولاکوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے تیتری نوٹ، مانوا، ستوال اور چفر کے دیہات میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 بے گناہ شہری شہید جبکہ تین کمسن بچیوں سمیت 5 لوگ زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ اور4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

وفاقی و صوبائی حکومت اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت عالیہ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس وحید خان پر مشتمل بینچ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے