عدلیہ و فوج کو دھمکیاں دینے والے اپنے خلاف عوامی موڈ بھی دیکھ لیں، چودھری پرویز الٰہی

چکوال: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اقتدار جانے کے خوف میں مبتلا حکمرانوں کو کچھ نظر آ رہا ہے  نہ ان کا ذہن ساتھ دے رہا ہے، عدلیہ اور فوج کو دھمکیاں دینے والے اپنے خلاف عوامی موڈ بھی دیکھ لیں۔ جے آئی ٹی پر ن لیگی حکمرانوں کے اعتراضات اور اس کی رپورٹ مسترد کر دینے کے اعلانات کے بارے میں سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے تشکیل دی تھی اور اس کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ کو ہی پیش ہو گی وزیراعظم نوازشریف کو نہیں کہ حکومت اس کو مسترد کر دے گی۔

چودھری پرویزالٰہی نے  کہا کہ یہ حکمران کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں؟ عوام تو ان کے ستائے ہوئے ہیں اور ان کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی اس سرزمین میں ان کے خاندانوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہم نے اپنی حکومت میں جدید ترین تلہ گنگ ہسپتال بنایا تھا لیکن شہبازشریف اور ان کے کسی ایم این اے، ایم پی اے کو اسے 9 سال میں چالو کرنے کی توفیق نہیں ہوئی بلکہ اس کی سی ٹی سکین کی جدید مشینیں بھی کہیں اور منتقل کر دی گئیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

اپوزیشن اپنا تعمیری کردار ادا نہیں کر رہی

لاہور: راجہ بشارت نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے جن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے