لڑکا لڑکی دورانِ پرواز انتہائی شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مسافر نے ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر لگا دی

لندن: فضائی سفر کے دوران مسافروں کی ہنگامہ خیزی اور لڑائی جھگڑے کی خبریں تو آتی رہتی تھی۔ اب ایک لڑکے لڑکی کے ایسا شرمناک کام کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے کہ انٹرنیٹ پر طوفان برپا ہو گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو 4جولائی کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے میامی جانے والی ورجن اٹلانٹک کی ایک پرواز میں بنائی گئی۔ 

 

یہ ویڈیو ڈیوڈ ایو نامی برطانوی مسافر نے بنائی ہے جس کی سیٹ ٹوائلٹ کے قریب تھی۔ اس نے ایک لڑکے لڑکی کو ایک ساتھ ٹوائلٹ میں جاتے دیکھا ۔ جب انہیں اندر گئے کافی دیر ہو گئی تو اس نے اپنے موبائل فون کا کیمرا آن کیا اور اس کا رخ ٹوائلٹ کے دروازے کی طرف کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں دروازہ کھلتا ہے اور مضطرب سی صورت کے ساتھ لڑکی اس میں برآمد ہوتی ہے، گویا اسے ڈر ہو کہ کوئی دیکھ نہ لے۔ اس کے ساتھ ہی لڑکا بھی نظر آتا ہے لیکن وہ دروازہ بند کرکے اندر ہی رہ جاتا ہے اور مزید کچھ سیکنڈز تک اندر ہی رہتا ہے۔ پھر وہ بھی دروازہ کھول کر مسکراتا ہوا لڑکی کے پیچھے چلا جاتا ہے۔ ڈیوڈ نے یہ ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی ہے جہاں اسے اب تک 70لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں کامیاب آپریشن

لندن: اس آپریشن کی سیریز میں مجموعی طور پر 55 گھنٹے کا دورانیہ صرف ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے