مادر ملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی آج منائی جائے گی

کراچی: مادر ملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت فاطمہ جناح کی 50 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مادر ملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ فاطمہ جناح 8 اور 9 جولائی 1967 کی درمیانی شب مختصر علالت کے بعد 73برس کی عمر میں قصر فاطمہ کلفٹن کراچی میں انتقال کر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

سو سے زائد واردتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار

کراچی: 101 وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار، ملزمان ہر شہر میں 25 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے