دپیکا پڈوکون کا ایک اورپرانا معاشقہ منظرعام پرآگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے علاوہ معاشقوں کی وجہ سے بھی مشہورہیں اور اب عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس سٹارنواک جوکو وچ کے ساتھ ان کا پرانا سکینڈل منظرعام پرآگیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کا شماربالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو بھارت کی بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ پروڈیوسرز کی پہلی پسند بھی ہیں۔ بالی ووڈ کا تقریباً ہرہدایت کاروپروڈیوسرانہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے تاہم اداکاری کے علاوہ دپیکا اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی بے حد مشہورہیں جہاں کبھی رنبیر کپوراور کبھی رنویرسنگھ کے ساتھ ان کا کوئی نہ کوئی سکینڈل منظرعام پرآتا رہا ہے لیکن اب ان کا نام سربین ٹینس سٹارنواک جوکو وچ کے ساتھ بھی اسکینڈل منظرعام پرآگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نواک جوکووچ کی ازدواجی زندگی گزشتہ 18 ماہ سے سخت مشکلات کا شکارہے اوراس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ بالی ووڈ کی حسینہ دپیکا پڈوکون ہیں. نواک کی سابق گرل فرینڈ اورسربین پوپ سٹارنتاسا نے ان کے پرانے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ نواک اوردپیکا ایک دوسرے کے گہرے دوست اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں.

ان میڈیا رپورٹس کے پھیلنے کی دیرتھی کہ بین الاقوامی میڈیا نے اس معاشقے کی کھوج لگانی شروع کردی اوربالآخر وہ نواک اوردپیکا کی پرانی تصاویر تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے جن میں دونوں گزشتہ برس لاس اینجلس میں ایک ریستوران میں خوشگوارموڈ میں کھانا کھاتے نظر آرہے ہیں جبکہ کھانے کے بعد انہیں ایک ساتھ کارمیں جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔

میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کے باعث نواک اوران کی اہلیہ جیلینا اسٹونی کے درمیان رشتے میں دراڑ پڑنی شروع ہوگئی ہے، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت بھی بند کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے