ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست

ٹاؤنٹین: ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم مسلسل پانچ میچ ہارگئی، نیوزی لینڈ نے 8 وکٹ کی کامیابی سے سیمی فائنل میں رسائی کا امکان روشن کرلیا۔ کیوی خواتین نے 145 رنز کا آسان ہدف 15 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، سوفی ڈیوائن نے ریکارڈ 9 چھکے جڑے اور تیز ترین ففٹی کا قومی اعزاز بھی پالیا، وہ تیز ترین سنچری کے عالمی ریکارڈ کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئیں۔
اس سے پہلے گرین شرٹس 144 رنز پر آؤٹ ہوگئیں، ثنا میر نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے، ہانا رووے نے 3 وکٹیں لیں۔ پاکستان ٹیم اب پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں نمبر پر موجود ہے، اس سے نیچے موجود ویسٹ انڈیز کی ٹیم اب تک اپنے چاروں میچز میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فیصلوں پر تنقید جاری

انگلینڈ کی جیت کے بعد پوری دنیا میں کرکٹ قوانین کی تبدیلی کی بحث زور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے