نوجوان لڑکی نے اپنی لمبی ٹانگوں سے مشکل ترین پرچہ منٹوں میں مکمل کر ڈالا

بیجنگ: امتحانات کے دوران نقل اور ناجائز ذرائع کا استعمال تو ہمارے ہاں بھی بہت عام پایا جاتا ہے لیکن چین میں ایک طالبہ نے امتحان پاس کرنے کیلئے اپنے جسم کے ایک ایسے حصے کو بوُٹی میں بدل دیا کہ ایسی مثال آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق لمبی ٹانگوں والی اس لڑکی نے اپنی ٹانگوں پر گھٹنوں سے لے کر ران کے بالائی حصے تک سوالات کے جوابات لکھ رکھے تھے۔ مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کامیابی سے پرچہ حل کرنے میں کامیاب رہی اور کسی بھی نگران کی اس پر نظر نہیں پڑی۔

 

لڑکی کی ٹانگوں کی تصاویر اس کی ایک سہیلی نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلی روشنائی سے ٹانگ کے اوپر اتنی زیادہ لکھائی کی گئی ہے جو کئی صفحات پر مشتمل ہوگی۔ تصاویر دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ٹانگوں پر لکھے جوابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اکاﺅنٹنگ کا پرچہ دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے وزیر اعظم مشہد مقدس پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم مشہد مقدس پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایران کے دو روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے