خاتون کے پیٹ میں درد، ہسپتال پہنچی تو ڈاکٹر نے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

نیویارک: امریکہ میں ایک خاتون کے پیٹ میں شدید درد ہوا۔ وہ ہسپتال گئی جہاں متعدد ٹیسٹ کرنے کے بعد اسے ڈاکٹروں نے انتہائی بھیانک خبرسنائی کہ اس کا رحم جسم سے نکالنا پڑے گا اور اب وہ کبھی ماں نہیں بن سکے گی۔ جب ڈاکٹروں نے اس کا رحم نکالنے کے لیے آپریشن کیا تو اس بھیانک خبر نے بہت بڑی خوشخبری کی جگہ لے لی اور خاتون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی۔ ویب سائٹ viralnova.comکی رپورٹ کے مطابق بیکے اولڈہیم نامی خاتون کی کوکھ میں پورے 9ماہ کاصحیح سلامت بچہ موجود تھا۔

 

ڈاکٹروں نے فوری طور پر خاتون کو ہوش دلایااور بچے کی پیدائش کے لیے آپریشن کیا۔ بیکے اولڈہیم اس سے قبل ایک بیٹی کی ماں تھی۔ رپورٹ کے مطابق پیٹ درد کی شکایت پر جب وہ ہسپتال آئی تھی تو ڈاکٹروں نے اس کے3سکین، 2خون کے ٹیسٹ اور 6حاملہ ہونے کے ٹیسٹ کیے تھے لیکن ان تمام ٹیسٹوں میں وہ اس کے پیٹ میں بچے کی موجودگی کا پتہ نہ چلا سکے۔ اس پر مستزاد یہ کہ 9ماہ کے حمل کے باوجود بیکے اولڈہیم کا وزن بھی نہیں بڑھا تھا اور اسے خود بھی کبھی اس کا احساس تک نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

انتخابات, میں دوسرے, مرحلے کیلئے, ووٹنگ جاری

انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

نئی دہلی: بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے