یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کی خودکشی

لاس اینجلس: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ اسٹیو ریان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تعلیم حاصل کی، اور وہیں سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اسٹیو ریان نے 2006 میں یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنایا، اور انہیں وہیں سے ہی شہرت ملی۔ اسٹیو ریان کے چینل کو اب تک 43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ان کے چینل کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بھی ہیں۔ انہوں نے یوٹیوب سے شہرت کے بعد ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز بھی کیے۔

اسٹیو ریان کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے دادا چل بسے تھے۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کارنر آفیس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے خود کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

کاؤنٹی آفیس کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیو ریان نے یکم جولائی کو خودکشی کی۔ اس سے قبل 30 جون کو اسٹیو ریان نے اپنی ٹوئٹ میں دادا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دادا چل بسے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کی کہ ’میرے خوابوں کا آدمی اب صرف میرے خواب میں ہی ہوگا، میں آپ کو ہر وقت یاد کروں گی، اور آپ سے ہی پیار کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

نورا فتیحی کی ’دلبر‘ میں شاندار پرفارمنس لیکن……

ممبئی:مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر نورا فتیحی نے گزشتہ برس اگست میں ریلیز ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے