فلم ’’ جڑواں 2‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کے لئے بہت پرجوش ہوں، تاپسی پنو

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ وہ فلم ’’ جڑواں 2‘‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ جڑواں 2‘‘ میں سلمان خان اسپیشل کیمیو رول میں نظر آئیں گے اور ورون دھون ،تاپسی پنو اور جیکولین فرنینڈس اسپیشل کیمیو رول میں سلمان خان کے ساتھ جلد شوٹنگ کریں گے۔ اس حوالے سے تاپسی پنو نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کے فلم جڑواں 2 کا حصہ بننے پر انہیں بے حد خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

عمیرہ احمد کے نئے ناول ’الف‘ اور اس پر مبنی ڈرامے کا اعلان

لاہور:  مقبول ناول نگار اور اسکرین رائٹر عمیرہ احمد کے مداحوں کے لیے اچھی خبر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے