مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی، خاتون پولیس آفیسر ہمراہ ہوں گی

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبر و پیشی کے دوران ایک خاتون پولیس آفیسر ان کے ہمراہ کمرے میں موجود رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران پولیس کی اسپیشل پرانچ سے تعلق رکھنے والی ایس ایس پی ارسلہ سلیم سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں ان کے ہمراہ ہوں گی۔ خاتون آفیسر کی تعیناتی کی درخواست جے آئی کی جانب سے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مریم نواز شریف کو بدھ کے دن سپریم جوڈیشل اکیڈمی میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں اس وقت کے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے