محلوں میں جے آئی ٹی ہونے پر بھی معلوم نہیں (ن) لیگ والے اتنا شور کیوں کر رہے ہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ ہماری جے آئی ٹی تو جیل میں ہوئی، جبکہ ان کی محلوں میں ہو رہی ہے، پھر معلوم نہیں مسلم لیگ (ن) والے اتنا شور کیوں کر رہے ہیں۔ کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ معلوم نہیں جے آئی ٹی پر مسلم لیگ (ن) والے اتنا شور کیوں کر رہے ہیں، ہماری جے آئی ٹی تو جیل میں ہوئی، جبکہ ان کی محلوں میں ہو رہی ہے، جے آئی ٹی میں ہماری بھی ماؤں بہنوں کے نام ہیں، ہم بھی شرافت سے پیش ہو رہے ہیں، ہم نے کبھی شور نہیں کیا، قانون کے تحت اندر ہوگئے۔

اپنے خلاف مقدمات پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، میرے خلاف سارے شواہد جھوٹے ہیں، ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے نیب کے 4 پراسیکیوٹر کیس سے الگ ہو چکے ہیں، نیب پراسیکیوٹر خود کہے چکے ہیں میرے خلاف ثبوت نہیں ہیں، چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ان کی گھنٹوں کی جے آئی ٹی کی ریکارڈنگ ہے، وہ پوچھتے ہیں وہ شواہد اب کہاں ہیں۔ عابد شیر علی پر الزام لگاتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ لوگ اسمبلیوں میں جا کر ذاتی فائدے اٹھاتے ہیں، عابد شیر نے بھی گیس کے کنکشنز لئے ہیں، نیب کو ان کے خلاف بھی کارروائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مساجد, و گلی, محلوں میں, میلاد و ذکر و نعت کی محافل

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل

کراچی: رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے