سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت کم ہوگئی

زیورخ: سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے طرف سے جمع شدہ پیسے میں 2016ء کے دوران 9 ہزار 5 سو کروڑ کی کمی ہوئی۔ سوئٹزر لینڈ کے مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں پاکستانیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رقوم 6 فیصد کمی کے ساتھ 1416 ملین ڈالر جبکہ 2015 میں 1513ملین ڈالر تھیں۔ جمع شدہ رقوم میں کمی سے پہلے گزشتہ دوسالوں کے دوران اس میں اضافہ ہوا تھا جبکہ بھارتی شہریوں کی جانب سے جمع شدہ رقوم میں مسلسل تیسرے سال کمی واقع ہو ئی اور 2016میں جمع شدہ رقوم45فی صد کمی کے ساتھ 4ہزار 5سو کروڑ روپے پر آگئیں ۔روزنامہ دنیاکے مطابق یاد رہے یہ دوسری دفعہ ہواہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی جمع شدہ رقم بھارتی شہریوں کی رقوم سے بڑھ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 ماہ میں 58 فیصد تک کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق جولائی اور اگست …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے