حکومت کا سانحہ پاراچنار کو نظرانداز کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے، چوہدری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے سید ناصر عباس شیرازی کی قیادت میں لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سانحہ پارا چنار کو نظر انداز کر کے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملت جعفریہ اور پاراچنار کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ناصر شیرازی نے سانحہ پارا چنار اور ایم ڈبلیو ایم کے دھرنے کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ حکومت دھرنا ختم کرانے میں سنجیدگی سے مذاکرات کرے اور پارا چنار کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن حکومت کی پالیسیاں ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی

شاہی جوڑا لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے برطانوی شاہی جوڑے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے