مدینہ منورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

جدہ: سعودی عرب میں مدینہ المنورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 6 پاکستانیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مدینہ ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید کا کہنا ہے کہ حادثہ رابغ شہر کے قریب پیش آیا، ایک گاڑی میں پاکستانی خاندان سوار تھا جب کہ دوسری گاڑی سوڈانی تارکین وطن کی تھی۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6 کا تعلق پاکستان اور 4 کا تعلق سوڈان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ائیرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، شیخ عبدالرحمان السدیس

حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ائیرپورٹ پر حملہ قابل مذمت ہے، شیخ عبدالرحمان السدیس

صدر عام برائے امور مسجد حرام و مسجد نبویﷺ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے