کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام سے کیوں انکار کیا؟

ممبئی: بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور خان نے بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی بے بو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں نئے آنے والے اداکاروں یا کم شہرت یافتہ اداکاروں کی بجائے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کی پیشکش ٹھکرادی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ہدایت کار کی پہلی پسند کرینہ کپور تھیں، آنند لال رائے نے اداکارہ سے رابطہ بھی کیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

کرینہ کپور نے فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ شاہ رخ کے ساتھ فلم کی آفر آنے سے پہلے ہی ششانک گھوش کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ سائن کرچکی تھیں لہٰذا تاریخوں میں تصادم کی وجہ سے انہوں نے شاہ رخ کی فلم میں کام سے انکار کر دیا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد ان کے وزن میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا اور وہ ان دنوں اپنا وزن کم کرنے میں مصروف ہیں، اس لیے فوراً کسی بھی فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ ان کے انکار کے بعد ہدایت کار آنند لال رائے نے انوشکا شرما کو فلم میں سائن کر لیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم (جس کانام ابھی تک تجویز نہیں کیا گیا) کے بارے میں پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اس فلم کیلئے جو ٹیکنا لوجی استعما ل کی ہے وہ بھارتی سنیما میں بہت کم استعمال ہوئی ہے لہٰذا شائقین کو فلم میں ایک نئی چیز دیکھنے کو ملے گی، خیال رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان بونے (پستہ قد) آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

مقبول فوک بلوچی گانے ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کو جدید انداز میں پیش

عروج فاطمہ کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے