وزیر داخلہ کی سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے اور عدم استحکام پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو مذموم ایجنڈے کے پیچھے کارفرما عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی آج جتنی ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے کہا کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تفرقہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آواز اٹھائیں۔

چوہدری نثار کا  کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ تشدد پاکستان کے لیے اتنا ہی خطرناک ہے جتنی دہشت گردی کی عفریت ملک کے لیے نقصان دہ ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک سے مخلص نہیں۔ وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی مشاورت سے اس سلسلے میں مشترکہ آواز اٹھانے اور اس روش کی فوری روک تھام کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پارلیمانی, نظام میں بہت, سمجھوتے کرنا, پڑتے ہیں

پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں

اسلام آباد: مؤثر حکومت کے لیے اہل لوگوں کو حکومت میں شامل کرنے کا اختیار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے