دشمن کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی دہشت گردی کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف عید کا دوسرا روز پاراچنار میں گزاریں گے جہاں وہ دھماکے اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لیں گے، تاہم خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پارا چنار کے لئے تاحال روانہ نہیں ہو سکا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن بحیثیت پاکستانی اور مسلمان ہم متحد ہیں، دشمن کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ آرمی چیف نے بھی علمائے کرام کی تعریف کرتے ہوئے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی اور کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ پارا چنار میں 26 رمضان المبارک کے روز بازار میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتجے میں 90 افراد جاں بحق ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے