بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیراعظم کوآگاہ کردیا گیا

بہاولپور: وزیراعظم نوازشریف کوپنجاب حکومت نے بہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق آگاہ کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کوبہاولپورحادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے  آگاہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد پورشرقیہ میں صبح کے وقت آئل ٹینکرالٹ گیا جس میں 50 ہزار لیٹر آئل تھا، آبادی قریب ہونے کی وجہ سے لوگ جمع ہوئے اورانہوں نے تیل جمع کرنا شروع کردیا ،لوگوں کوپیچھے ہٹایا بھی گیا تاہم وہ باز نہ آئے  جب کہ اس دوران کسی کی جانب سے سگریٹ سلگائی گئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ  آئل ٹینکر الٹنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد لگی۔
حادثے میں 137 افراد جاں بحق جب کہ  100 سے زائد افراد زخمی ہوئے جو مختلف  اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کے لئے نادرا کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب سے گزرنے والی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں بھی  لپیٹ میں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں کوالرٹ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرسے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ٹینکرکو کلیئرنس کس نے دی، واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے صوبائی وزیرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی اورتحقیقاتی اداروں میں ریسکیو ،آرمی، محکمہ صحت، فرانزک ٹیم، پولیس اور موٹروے پولیس شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

افغانستان کو عالمی دہشت گردی کا محرک نہ بننے دینے کی ضمانت

پشاور: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نویں دور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے