شہباز شریف کا جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

بہاولپور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 20، 20 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سی ایم ایچ بہاولپور پہنچے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور وہ خود ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 10، 10 لاکھ روپے امداد  کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جائے وقوع کا فضائی معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہم کاروبار, اور پیسہ وائٹ ہونے, کے لالچ میں, کام کرتے رہے

ہم کاروبار اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ میں کام کرتے رہے

لاہور: شہباز شریف فیملے کے خلاف بننے والے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی اور اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے