چینی وزیرِخارجہ کی اہم دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد:چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی اہم دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خطے کی بدلتی صورت حال خصوصاً افغانستان کے معاملے پر وہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔چکلالہ کے فوجی ہوائی اڈے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا استقبال کیا۔ اپنے حالیہ دورے میں وانگ یی پاکستان کی اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وانگ یی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے جس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتِ حال پر بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی امریکا کے بغیرافغان مصالحتی عمل کرنے پر مشاورت اس دورے کا اہم ترین نکتہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ اہم پاکستانی شخصیات سے ملاقات کے بعد افغانستان بھی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

سٹی پولیس افسر (سی پی او) نے محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی

راولپنڈی: سی پی او نے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو حراست میں لیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے