سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطرآج منائی جائے گی

ریاض: سودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جائے گی۔ عرب ٹی وی کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کونسل ممبران کو مختلف ذرائع سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد ان ممالک میں عید الفطرآج منائی جائے گی جب کہ بحرین، قطر، کویت،اردن، فلسطین اورمصر میں بھی آج عید منائی جائے گی۔دوسری جانب انڈونیشیا،ملائیشیا، سنگاپور،برونائی، آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں بھی عید الفطرآج  منائی جائے گی۔سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے بعد  اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی شوال کا چاند اتوار  کو نظر آجائے گا اور عید الفطر 26 جون بروز پیر کو منائی جائے گی تاہم پاکستان میں چاند کی رویت کا حتمی اعلان آج مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

ایران پر حملے کی امریکہ میں مخالفت

سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بیشتر امریکی عوام ایران کے خلاف فوجی حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے