حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے، پاک فوج

اسلام آباد: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق سرحد پار سے ہے لہذا پاک افغان سرحد پر نگرانی اور سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے جب کہ غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پارا چنار میں دو دھماکوں میں 30 جبکہ کوئٹہ میں خودکش دھماکے سے 6 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں مسلمانوں کے قتل عام کیلیے آرایس ایس کےغنڈے بھیجےجارہے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کو خبردار کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے