بالی ووڈ میں 38 سال گزارنا آسان کام نہیں، انیل کپور

ممبئی: بھارتی اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں گزشتہ 38 سال سے کام کررہاہوں تاہم اتنا لمبا وقت انڈسٹری میں گزارنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انیل کپور کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں گزشتہ 38 سال سے کام کررہا ہوں اور اس دوران کئی کردار کیے تاہم اتنے لمبے عرصے تک فلم انڈسٹری میں کام کرنا آسان نہیں، یقیناً میں نے کچھ اچھا کیا ہوگا جب ہی اتنے لمبے عرصے تک مجھے یہاں اتنی عزت ملی ہے۔
انیل کپور اپنی نئی مزاحیہ فلم ’’مبارکاں‘‘ میں ارجن کپور، الینا ڈی کروز اور نیہا شرما سمیت سنیل شیٹھی کی بیٹی آتیا شیٹھی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم 28 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

آصف رضا میر امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

کراچی:  لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکا کے مشہور ٹیلی ویژن چینل ایچ بی او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے