سی اے اے کی غفلت، ایران میں پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

کراچی : سول ایوی ایشن حکام کی غفلت کے باوجود  پائلٹ کی حاضر دماغی کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی حدود میں پی آئی اے کےبوئنگ 77 7  طیارے کے سامنے   اچانک غیر ملکی طیارہ  آگیا۔ سول ایوی ایشن نے پی آئی اے اور پائلٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا جس کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ 38 ہزار فٹ کی بلندی پر  عمان ایئر لائن کے طیارے کے اچانک سامنے آگیا تاہم پی آئی اے کے کپتان نے مہارت دکھائی اور طیارے کو بروقت  بلندی پر لے گیا جس کی وجہ سے دونوں طیارے حادثے سے بچ گئے۔ سول ایوی ایشن حکام نے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف تحقیقات شروع کردیں جبکہ اطلاعات ہیں کہ پی آئی اے کے مذکورہ طیارے  میں جدید ترین اے ٹی آر نظام نصب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے

سندھ پولیس میں کورونا کے 150 نئے کیسز سامنے آگئے

کراچی: سندھ پولیس کے مطابق سندھ پولیس میں گزشتہ 2 روز کے دوران کورونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے