مقبوضہ کشمیر، 27 سال پرانے مقدمے میں سید علی گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

سرینگر: مقبوضہ کشمیرکی ایک عدالت نے 27بر س پرانے ایک مقدمہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کے وارنٹ گرفتاری بھدرواہ کی ایک عدلت نے جاری کئے ہیں ، مقدمے میں چیئرمین حریت کانفرنس پر الزام ہے کہ انہوں نے 27برس قبل بھدر واہ میں ایک تقریب کے دوران بھارت مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی اوراس حوالے سے بھدر واہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ مقامی عدالت میںیہ کیس 1989سے زیر سماعت ہے۔

عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ بھدرواہ سے پولیس کی ایک ٹیم وارنٹ کو لیکر سرینگر پہنچی ہے اور پولیس تھانہ ہمہامہ کے اہلکاروں کے ہمراہ حریت چیئرمین کے گھر بھی گئی ہے ،جہاں انہوں نے سیدعلی گیلانی کو ان کی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور سید علی گیلانی نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا۔تاہم طویل عرصے سے نظر بند مزاحمتی لیڈر کی گرفتار ی عمل میں نہیں لائی گئی۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عدالت کی طرف سے سید علی گیلانی کی گرفتاری کے وارنٹ کے اجرا کو مضحکہ خیز قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کو بتایا گیا کہ حریت چیئرمین طویل عرصے سے گھر میں نظربند ہیں اور انہیں اپنی گرفتار ی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ اس کے بعد پولیس ٹیم اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے مذید ہدایات لینے کیلئے واپس چلی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

, قابض, بھارتی فورسز ,نے, ایک ,اور ,پی ایچ ڈی, اسکالر ,کو ,شہید ,کردیا

قابض بھارتی فورسز نے ایک اور پی ایچ ڈی اسکالر کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے پی ایچ ڈی اسکالر سبزار احمد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے