پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کیلئے نواز شریف سے 3 اور مودی سے دو ملاقاتیں کر چکا ہوں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے کہاہے کہ کئی دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کیلئے سفارتی کوششیں کی جارہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتونیو گوتریزکا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے 3 اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے دومرتبہ ملاقات کی تاکہ ا ن کے درمیان مذاکرات شروع کرائے جاسکیں جبکہ انہوں نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں

مسئلہ فلسطین پر مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت ہے

تہران : ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے